
پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے کہا ہے کہ تمام حربے اور سندھ حکومت کی سہولتکاری کو این اے 249 کی عوام شکست دے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی ادارے بیچنے والے اب بلدیہ کے لوگوں کا سودا کرنے پہنچے ہیں۔
خرم شير زمان نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا ووٹرز کو دھمکی دینا گلوبٹ مائینڈ سیٹ کی عکاسی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سے نظر ہٹاکر دیگر جماعتوں کی الیکشن مہم کے خلاف ورزی پر بھی نوٹس لے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News