گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کو تسلیم کرنا عین اسلام ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات کی ہے۔
اسلام امن و برداشت کا نام ہے
رمضان کامبارک مہینہ ہےہماری تمامترکوششیں قیام امن کیلئیے ہوں کہ اسی میں ہمارے گھر کا سکون اورہمارے ملک و ملت کی شیرازہ بندی کی سلامتی ہے۔امن کے قیام کیلئیے ضروری ہے کہ ریاست کی بات کو تسلیم کیا جائے کیونکے حکومتی فیصلوں کو تسلیم کرنا بھی عین اسلام ہے— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 15, 2021
عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اسلام امن و برداشت کا نام ہے اور رمضان کے مبارک مہینے میں ہماری تمام تر کوششیں قیام امن کیلئے ہوں گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ امن ہمارے گھر کا سکون اور ہمارے ملک و ملت کی شیرازہ بندی کی سلامتی ہے۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ ریاست کی بات کو تسلیم کیا جائے کیونکہ حکومتی فیصلوں کو تسلیم کرنا بھی عین اسلام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
