Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈسکہ کے عوام ووٹ کو عزت دیں گے اور ووٹ چور کو رسوا کریں گے، حمزہ شہباز

Now Reading:

ڈسکہ کے عوام ووٹ کو عزت دیں گے اور ووٹ چور کو رسوا کریں گے، حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 10 اپریل کو ڈسکہ کے عوام ووٹ کو عزت دیتے ہوئے نواز شریف اور شہبازشریف کی عوامی ترقی، خدمات اور دیانت پر مہر لگائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ اور عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کرنے والے ٹولے کے لئے یوم حساب ثابت ہو گا۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے عوام 10 اپریل کو فیصلہ سنائیں گے کہ وہ ملک پر مسلط حکومت مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 10 اپریل کو ڈسکہ کے عوام فیصلہ سنائیں گے کہ پاکستان کی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ 10 اپریل کا سورج ایک بار پھر شیر کی فتح اور کرپٹ، نالائق اور نااہل عمران مافیا کی شکست لے کر طلوع ہو گا۔

Advertisement

ڈسکہ کے عوام پہلے کی طرح ایک بار پھر 10 اپریل کو اپنے ووٹ کی عزت کا پہرہ دیں گے اور پورے پاکستان کو پیغام دیں گے کہ نواز شریف اور شہبازشریف ہی ملک کو معاشی تباہی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر