Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ وزیروں میں نہیں عمران خان میں ہے ، مولابخش چانڈیو

Now Reading:

مسئلہ وزیروں میں نہیں عمران خان میں ہے ، مولابخش چانڈیو
مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مسئلہ وزیروں میں نہیں عمران خان میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایک بار پھر اپنی ناکامیوں کا الزام عوام پر ڈال دیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے حالات دن بدن ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی حالات خراب کر کے ذمہ داری اپوزیشن پر ڈال دی اور اب کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار عوام کو ٹھہرا کر اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا ہے۔

مولا بخش چانڈیوکا یہ بھی کہنا تھا کہ پونے تین سالوں میں عمران خان نے وزیر بدلنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا،کورونا کی پہلی لہر میں عمران خان نے لاک ڈاؤن ناکام بنانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا۔

Advertisement

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ وزیروں میں نہیں عمران خان میں ہے ، عمران خان گھر جائیں گے تو اس قوم کو مسائل اور بحرانوں سے نجات ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر