
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں لاک ڈاؤن سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے جس میں 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گااسکے علاوہ کورونا کی صورتحال اور لاک ڈاؤن سے متعلق امور پر بھی غور کرے گی۔
وفاقی کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی۔
وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری سٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غور کرے گی۔
وفاقی کابینہ کو گردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔
کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News