Advertisement

وزیر اعظم سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد کی ملاقات ‏

وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد نےاسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سیلانی ٹرسٹ نے وزیر اعظم کے احساس پروگرام “کوئی بھوکا نہ سوئے” اقدام کا بھرپور خیر مقدم کیا اور ملک کے مختلف شہروں میں اس پروگرام کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کی پیشکش کی۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے احساس لنگر خانوں اور “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں سیلانی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور اس پروگرام کو وسعت دینے کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن سہولت مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب نے بھی شرکت کی جبکہ سیلانی ٹرسٹ کے وفد میں بشیر فاروق، افضل چمڈیا، منظر عالم، فرخ امین، عرفان واحد، سلمان اقبال، امتیاز حسین اور یوسف لاکھانی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز
خدمت کرکے کراچی اور حیدرآباد سے بہت زیادہ سیٹیں جیتیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
بڑا استعفیٰ آگیا
9مئی کو ریڈ لائن عبور کرنے والے اب مذاکرات کی بات کررہے ہیں، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کا شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ
پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version