
طارق روڈ پر بم ملنے کے معاملے پر عینی شاہدین کی نشاندہی پر 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی عارف عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ روز طارق روڈ سے گرفتار دہشتگرد ایس آر اے کارکن اور کمانڈر ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزم ممتاز سومروکو غیرملکی ریسٹورنٹ کے سامنے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم گزشتہ روز طارق روڈ پرغیر ملکی ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی پر مقناطیسی ڈیوائس سے حملہ کرنا چاہتا تھا تاہم ملزم کی نشاندہی پر ریسٹورنٹ کے سامنے کھڑی کی گئی موٹر سائیکل سے ڈیوائس اور ریموٹ کنٹرول برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ایس آر اے کا انتہائی اہم ملزم دہشتگرد جاوید منگریو کو ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کیا ہے، جاوید منگریو ایس آر اے کراچی کا اہم کمانڈر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News