پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 2 سال میں 1200 ارب کے پیکیج دیئے ہیں جس میں سے پہلے کراچی کیلئے اعلان کیا گیا کیونکہ کراچی سندھ کا دارالخلافہ ہے۔
حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 13 سال سے کراچی میں پانی کیلئے کچھ نہیں کیا ہے جبکہ ہمارے کپتان اعلان بھی کرتے ہیں اور اقدام بھی کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ خان صاحب نے تھر کوٹرک نہیں دیئے اور یہ ہی میڈیکل یونٹ دیئے ہیں جبکہ وفاق کی جانب سے تھرپارکر میں 2 لاکھ 75 ہزار لوگوں کو ہیلتھ کارڈمل چکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نالوں کی صفائی کرتی رہی جبکہ سندھ حکومت نے نالوں کو آباد کیا ہے اور آج بھی پی پی غریب لوگوں کو ملیر ندی میں پلاٹ بیچ رہی ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی سندھ میں ہے جو کہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ سندھ سے پیپلز پارٹی کی حکومت کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو سال کے اندر پی ٹی آئی عوام کی بہتری کے مزید کام کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News