Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، اعلامیہ جاری

Now Reading:

وزیراعظم نے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، اعلامیہ جاری

وزیرِاعظم عمران خان نے آج فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا منصوبہ ایف ڈبلیو او، سی ڈی اے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے تین سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔

Advertisement

منصوبے میں جدید سہولیات سے آراستہ 3960 فلیٹس بنائے جائیں گے جو کہ مکینوں کو سستی رہائش فراہم کریں گے۔

فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا منصوبہ 84 ایکڑ پر محیط ہے،اس منصوبے میں متوسط طبقے اور کچی آبادیوں کے مکینوں کیلئے خصوصی طور پر فلیٹس مختص کیے گئے ہیں۔

منصوبے کے ماحولیاتی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے گرین بیلٹس اور پارکس کے قیام کو بھی خصوصی ترجیح دی گئی ہے جس کے لئے وزیراعظم کی موجودگی میں منصوبے کے ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر