وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کا خواب پورا کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی پنجاب کی تاریخ کا آج اہم دن ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے الیکشن کا منشور آج پورا کر کے جنوبی پنجاب کا حق انکی دہلیز پر دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں وزیراعلیٰ نے یکساں ترقی کے منصوبوں کا عملی قدم آج اٹھایا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ تخت لاہور نے جنوبی پنجاب کے حققوق کا قتل عام کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت کا حق جنوبی پنجاب کی عوام کو آج مل گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا ہے، وزیراعظم نے دو نہیں ایک پاکستان کے وژن کو عملی شکل دی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 37 ارب روپے سے زائد کے پروجیکٹ آج لانچ ہوئے ہیں، آج وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کا خواب پورا کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ آج جنوبی پنجاب کی 70 سالہ خوشی کا دن ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسان کارڈ کسان کی تقدیر بدلنے جا رہا ہے اور اسی سے سستے بیج ،کھادیں اور زرعی آلات فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کراچی نہ جا کر شیطانی عمل سے دور رہی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ 35 سال سے یہاں افسر شاہی کی نرسریاں اگائی گئی ہیں، آج وہ نرسریاں تناور درخت بن چکی ہیں ۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کر رہے ہیں ہماری حکومت ان کو باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت قانون کی طاقت کو مظبوط بنانا چاہتی ہے ،صحت کی سہولیات اور آپ کی جانوں کا تحفظ ہمارا حق ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نشتر اسپتال سے میری بھی بہت اچھی یادیں ہیں اور نشتر اسپتال کے فنڈز کی دستیابی ہماری اولین ترجیح ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کی تقریب میں کم لوگوں کو بلایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News