
وفاقی وزیر تعلیم کے اعلان کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بھی ملک بھر میں امتحانات ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں پہلی تا آٹھویں جماعت کے ہونے والے امتحانات سمیت تمام امتحانات ملتوی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں امتحانات کو 15 جون تک ملتوی کردیا ہے تاہم امتحانات سے متعلق اگلہ اجلاس این سی او سی میں مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News