وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے بات کی ہے۔
Let me make clear to people here & abroad: Our govt only took action against TLP under our anti-terrorist law when they challenged the writ of the state and used street violence & attacking the public & law enforcers. No one can be above the law and the Constitution.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی اظہاررائے کی آڑ میں مذہبی انتشار پھیلانے والے اخلاقیات سے عاری ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحریک لبیک کیخلاف کارروائی انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی گئی ہے اور کارروائی تب کی گئی جب انہوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کے لوگوں نے سڑکوں پر پرتشدد مظاہرے کیے اور عوام اور قانون نافذ کرنیوالوں پر حملہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ جب یہ تشدد کا راستہ اپنائیں گے لوگوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملہ کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں نفرت انگیزپیغامات پھیلانے والوں کےلئے بھی سزا کا یہی معیار ہونا چاہیئے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ بیرون ملک میں بھی انتہاپسند مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں جبکہ مسلمان حضوراکرمﷺ کاسب سے زیادہ احترام کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ہم توہین رسالت برداشت نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ مغربی حکومتوں نے ہولوکاسٹ پر منفی رویہ غیر قانونی قرار دیا تو مغربی ریاستیں توہینِ رسالت پر بھی یہی رویہ اپنائیں اور ہولوکاسٹ کی طرح نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی پر سزا مقرر کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
