صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے پارلیمنٹ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سےوزیرِ اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے۔
دوران ملاقات بابر اعوان نے صدر مملکت کو پارلیمانی امور پر بریفنگ دی اور پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن میں ذاتی دلچسپی لینے پر صدر مملکت کے کردار کو سراہا ہے۔
بابر اعوان نے کہا ہے کہ سائبر صلاحیتوں سے لیس پارلیمنٹ سے پارلیمانی امور جلد اور زیادہ مؤثر انداز میں نمٹانے میں مدد ملے گی۔
اسکے علاوہ ڈاکٹر بابر اعوان نےآن لائن ووٹنگ اور انتخابی اصلاحات کے عمل میں صدر مملکت کے کردار کی تعریف کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
