
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کے حوالے سے 2 سال قبل حکمت عملی واضح کردی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے معاشی ترقی کے حوالے سے بات کی ہے۔
یہ جو پوچھ رہے ہیں کے "اچانک" معیشت کی رفتار کیسے تیز ہو گئی، ان کی خدمت میں 3 اپریل 2019 کا میرا یہ کلپ. اس وقت بتایا تھا کے دو سال لگیں گے.پہلے دن سے عمران خان حکومت کی واضح حکمت عملی ہے . معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے. فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے pic.twitter.com/RJNuRrgopV
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 29, 2021
اسد عمر نے ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موجود ہ حکومت کی معاشی ترقی کے حوالے سے حکمت عملی واضح ہے اور ملک کو دیر پا ترقی کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کا مؤقف ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ 2019 میں کہا گیا تھا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لئے 2 سال لگیں گے کیونکہ حکومت کو فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News