وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
وفاقی کابینہ نے کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لئے سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کی بھی منظوری دیدی گئی ہے جس میں سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کو معافی نہیں ملے گی۔
کابینہ نے ملکی اقتصادی صورتحال کے بارے میں قومی پالیسی واضح کرنے کی بھی منظوری دی ہے جبکہ پاکستان ریلویز کے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
کابینہ اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے آئندہ بجٹ میں عوام کو خوشخبریاں ملیں گی، عوام کو بجٹ میں ریلیف دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News