
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اس وقت درست سمت پر گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ملک کی معیشت سمیت اہم امور پر بات کی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بجٹ منظوری سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔
اجلاس میں ترجمانوں کی جانب سے معاشی اشاریوں میں بہتری پر وزیراعظم کو مبارکبادبھی پیش کی گئی۔
وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ ترجمان معیشیت میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ کریں۔
وزیراعظم نے اجلاس میں واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News