
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں رہنما تحریک انصاف خرم شیر زمان نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں اور میں اپنے وزیر اعظم کے ہمراہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہم آج شام 4 بجے نرسری، شارع فیصل پر جمع ہوں گے۔
I am Khurrum Sher Zaman, I am with my Prime Minister Imran Khan and #WeStandWithGaza #WeStandWithPalestine pic.twitter.com/5JVBebSSIf
Advertisement— Khurrum Sher Zaman NA-241 (@KhurumSherZaman) May 12, 2021
خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئیٹ میں قوم کو مخاطب کیا ہے کہ آئیں سب ساتھ مل کر فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائیں۔
انہوں نے مزید یہ بھی لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News