Advertisement

حدیبیہ پیپر ملز کیس میں حکومت کے پاس کوئی نیاثبوت نہیں ہے،احسن اقبال

احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں حکومت کے پاس کوئی نیاثبوت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس میں حکومت کے پاس کوئی نیاثبوت نہیں ہے، حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسےکیسز لاتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت انتقام کے بجائےعوامی مسائل پرتوجہ دیتی تو بہتر تھا، حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے انھیں اور کوئی کام نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پرعمل کرانا ایف آئی اے کی ذمہ داری تھی، عدالتی فیصلے پرعمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کرپشن پر کہانیاں سناتی ہے، جھوٹے مقدمات عدالتوں میں جاکر ختم ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کا باہر علاج کرانا ان کا بنیاد حق ہے جبکہ نوازشریف بھی علاج مکمل کرانے کے بعد ہی وطن واپس آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل
فواد چوہدری نے خاموشی توڑدی؛ بڑا اعلان کردیا
عدت میں نکاح کیس، جج شاہ رخ ارجمند کا خاور مانیکا پر اظہارِ برہمی
ایل این جی ریفرنس کیس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
ہمیں ’بلے‘ کا نشان بھی ملنا چاہیے، بیرسٹر گوہر
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
Next Article
Exit mobile version