
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد جائینگے جہاں وہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہورجائینگے جہاں وہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں انہیں کورونا صورتحال، ویکسین کی دستیابی کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
اسکے علاوہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب ملاقاتیں بھی کریں گے اور وزیراعظم کو صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریف کیا جائے گا۔
وزیراعظم کے دورہ فیصل آباد کے دوران رائےونڈ میں ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد آج رکھا جائیگا جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
یہ اسکیم پنجاب کے چھوٹے شہروں اورقصبوں میں رہنے والے کم آمدنی والے افراد کے لئے بنائی گئی ہے۔
منصوبے کو حکومت پنجاب اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک کے ساتھ عملی شکل دی جارہی ہے۔
چھوٹی رہائشی کالونیاں ، جن میں زیادہ تر 100 سے 500 ہاؤسنگ یونٹ شامل ہیں ، پنجاب کے نواحی شہروں اور قصبوں کے مضافاتی علاقوں میں تعمیر کی جائیں گی۔
وفاقی حکومت ہر ہاؤسنگ یونٹ کے لئے سبسڈی فراہم کررہی ہے اور وزیراعظم کی مارک اپ سبسڈی اسکیم کے مطابق مارٹگیج کا انتظام بھی کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News