
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایف بی آر کو ملک کا تاریخی ریوینو جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی تعریف کی ہے۔
I commend efforts of FBR in crossing historic milestone of Rs 4,000 bn in any yr for first time ever. During Jul-May our collections reached Rs.4143 bn & still counting – 18% higher than same period last yr. This reflects broad-based economic revival spurred by govt policies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 29, 2021
اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی 2020 سے مئی 2021 تک 4 ہزار 143 ارب روپے جمع کیے ہیں اور ایسا ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ارب سے زائد ریونیو جمع کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 18فیصد زائد ریونیو جمع کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News