
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہفتے میں 2 دن کی بندش کے بجائے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس ٹاسک فورس اجلاس میں کہا کہ اب اتوار کے دن کاروبار بند ہوگا اور باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، جام اکرام اللہ دھاریجو، مرتضیٰ وہابک، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، صوبائی سیکریٹریز، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارہ خان، ڈاکٹر قیصر سجاد، کور فائیو اور رینجرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لیا اور متعلقہ شخص کے خلاف آئی جی پولیس اور وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کرینگے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے فیصلہ کیا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 50 فیصد حاضری سے کھولی جائیں گی ، کورونا کی صورتحال میں بہتری کی صورت میں پرائمری کی کلاسز 21 جون سے کھولی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت دی کہ اب جو ڈرائیونگ لائسنس بنوائے اس کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دیں۔
انہوں نے کہا کہا کہ سندھ میں کوویڈ 19 کے مریضوں کا تشخیص کی شرح 4.5 فیصد پر آگیا ہے اور اسپتالوں پر اب کچھ دباؤ کم ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 12 جون کو بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹ پر 37105 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 80 مسافروں کے مثبت آئے تھے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ابتک بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں میں سے 50 صحتیاب ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کل 9.5 نئے کیسز تشخیص ہوئے ، حیدرآباد میں تشخیص کی شرح 5.65 فیصد ہے ، کراچی شرقی میں تشخیص کی شرح 12 فیصد اور کراچی جنوبی میں 9 فیصد ہے اور جون میں ابتک 192 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ ابتک 3035998 کوویڈ ویکسین کے ڈوزز موصول ہوچکی ہیں اور اس وقت تک 2466458 ڈوزز استعمال ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News