وزیر اعظم عمران خان آج کوئٹہ اور زیارت کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ جائیں گے اور قائد اعظم ریزیڈنسی کا بھی دورہ کریں گے۔
وزیراعظم اسٹاف کالج میں کورس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران ضلع زیارت جائیں گے اور شمالی اضلاع کے لئے مختلف ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔
اس دوران وزیراعظم قبائلی عمائدین سے خطاب بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ کوئٹہ اور زیارت میں ضلعی انتظامیہ نے وزیراعظم کے دورے کی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
