وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خزانہ شوکت ترین نےملاقات کی ہے اور انہیں پاکستان اکنامک سروے 2020-21 پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات وقار مسعود بھی موجود تھے ۔
بعدازاں وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ فنانشل ٹائمز نے امریکہ سے متعلق مجھ سےمنسوب غلط خبردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ فنانشل ٹائمز کے انٹرویومیں امریکہ سے متعلق کوئی بات نہیں کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے ٹیکس کی شرح بڑھا دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
