
وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پولیو کے خاتمے کے لئے جاری مہم پر گفتگو کی گئی ہے۔
دوران رابطہ وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کے لئے پارٹنرشپ پر بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کورونا کے چیلنج کے باوجود ملک گیر پولیو کے خاتمے کے لیے مہم تیز ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے بل گیٹس کو بتایا کہ ہمارا ہدف پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پاکستان میں 7 سے 11 جون تک پولیو کے خاتمے کی مہم چلائی جس میں 5 سال سے کم عمر 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں۔
بل گیٹس نے اس اہم قومی مسئلے پر وزیراعظم کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے قابل تحسین اقدامات جاری رہنے چاہئیے۔
اس کے علاوہ رابطے کے دوران کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات پر بھی بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے صحت کی عالمی سہولیات کی فراہمی پر بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کرادر کو سراہا ہے۔
وزیراعظم نے بل گیٹس کو کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ بھی کیاہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News