Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان ہمارا ہمسایہ اور اہم برادر ملک ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

افغانستان ہمارا ہمسایہ اور اہم برادر ملک ہے، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور اہم برادر ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر افغان ولسی جرگه میر رحمان رحمانی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان مہاجرین کی باوقار اور جلد وطن واپسی کیلئے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کو ‏اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی  اسمبلی  کی دوسری جنرل کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان برادر ملک ہے، دونوں ممالک یکساں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

 شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پارلیمانی روابط کا فروغ، دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ الزام تراشیوں پر مبنی منفی بیانات، افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات کو متاثر کر سکتے ہیں ، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔

اس موقع پر اسپیکر افغان ولسی جرگه میر رحمان رحمانی نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر