وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لئے یہ خوشخبری ہے کہ ملک مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دورہ زیارت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ سال گروتھ ریٹ 0.5 سے بڑھ رہی تھی اور اس سال گروتھ ریٹ 4 فیصد پر آگئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن گروتھ ریٹ 4 فیصد تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے اور ان کی جانب سے حکومت گرانے کیلئے کبھی 3 ماہ تو کبھی 31 دسمبرکا وقت دیا جاتا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آتے ہی مخالفین نے کہا تھا کہ حکومت فیل ہوگئی لیکن آج اپوزیشن پر بھی کبھی کبھار ترس آجاتا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ لندن میں بڑے بڑے محلات خریدنے اور ملک کا پیسہ باہر لے جانے سے ملک ترقی کرے ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
