
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مودی آزاد کشمیر کے الیکشن میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دھاندلی کا مشترکہ رونا وہ جماعتیں رو رہی ہیں جو الیکشن ریفارمز اور الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی سب سے بڑی مخالف ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ایم ایل ان کا سیاپا دھاندلی ہونے پر نہیں دراصل دھاندلی نہ ہونے دینے پر ہے۔ بقول شاہد خاقان عباسی ن لیگ کو الیکشن چوری کرنے کا وسیع تجربہ ہے، تجربہ دھرے کا دھرا نہ رہ جائے اس کی تکلیف ہے۔
انھوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز سے گزارش ہے آپ صبر کا دامن تھامے رکھیں، ن لیگ نے قتل و غارت کر کے آپکو اشتعال دلانے کی کوشش کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پی ایم ایل ان کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا جو مودی کے پیغام کے بعد شروع کیا گیا۔ مودی آزاد کشمیر کے الیکشن میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے لیکن ہم نے انہیں ناکام کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News