 
                                                                              سندھ حکومت کی جانب سے ویکسین نا لگوانے والے تمام افراد کی سم بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خط کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کے ذریعے تمام لوگوں کو پیغام بھیجا جائے گا کہ وہ ویکسینیشن کروائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہیں کروائیں گے اُن کی موبائل سم بلاک کردی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے این سی او سی کو سندھ حکومت کا فیصلہ کمیونیکیٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
اسکے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے اگلے مہینے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 