وزیر داخلہ پاکستان شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک رکشہ ڈرائیور کو اللہ نے جیت نصیب کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس میں کہا کہ پنڈی شہر نے ثابت کر دیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متعدد لوگوں نے اس جیت میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وہ لوگ جو کہتے تھے ہم کشمیری ہیں اپنا ڈومیسائل دیکھائیں۔ مریم نواز نے تو ایسے ہی ہار جانا ہے کیونکہ ان کے شناختی کارڈ پر جاتی عمرہ کا ایڈریس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پہلی بار کشمیر کے الیکشن میں راولپنڈی سے پی ٹی آئی جیتی ہے۔ ساری پنڈی مبارک ہو کیش گروپ ہار گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں وہ جیت گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News