ازبکستان کے دورے پر موجود وزیراعظم نے بھارتی صحافی کو جواب دیتے ہوئے لاجواب کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تاشقند میں وزیراعظم نے بھارتی صحافی کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بار آر ایس ایس کا نظریہ بیچ میں آجاتا ہے۔
بھارتی صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے سوال کیا کہ، ’کیا بات چیت اور دہشتگردی ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں؟‘
جس پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کتنی دیر سے انتظار کررہے ہیں کہ بھارت مہذب پڑوسی بن کررہے لیکن کیا کریں آر ایس ایس کا نظریہ بیچ میں آجاتا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے کے لئے ازبکستان میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News