
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت صوبہ بھر میں درختوں کا جال بچھا رہی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب بھر کے شہروں قصبوں دیہاتوں میں پودے لگائے جارہے ہیں اور لاہور کو اربن فاریسٹ اسٹیشن بنانے جا رہے ہیں۔
بزدار حکومت صوبہ بھر میں درختوں کا جال بچھا رہی ہے۔پنجاب بھر کے شہروں قصبوں دیہاتوں میں پودے لگائے جارہے ہیں۔لاہور شہر میں اربن فاریسٹ اسٹیشن بنانے جارہے ہیں۔سگیاں سائٹ پر ایک سو کنال پرایشیا کا سب سے بڑا میواکی جنگل لگارہے ہیں۔میواکی جنگل کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 2, 2021
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سگیاں سائٹ پر ایک سو کنال پرایشیا کا سب سے بڑا میواکی جنگل لگارہے ہیں اور اس کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے جس کو ظل سبحانی دوم کی شوباز حکومت نے روک دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بزدارحکومت لاہور شہر میں 51 مقامات پر میواکی جنگل لگا چکی ہے اور ایشیاء کا سب سے بڑا میواکی جنگل راوی اور گلشن اقبال پارک میں لگانے جارہی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ حکومت مون سون کے دوران گیارہ مزید میواکی جنگل لگا رہی ہے۔
نااہل لیگ نے پھول کلیوں اور درختوں کو مسل کرکنکریٹ کے جنگل بنا دیے تھے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت بازی لے گئی۔ماحول کوماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئےزبردست اقدام۔ شجرکاری کے حوالے سے پی ٹی آئی کے وژن اوراقدامات کی پوری دنیا معترف
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 2, 2021
انھوں نے کہا کہ نااہل لیگ نے پھول کلیوں اور درختوں کو مسل کرکنکریٹ کے جنگل بنا دیے تھے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت بازی لے گئی ہے اور یہ اقدام ماحول کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے زبردست عمل ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا یہ عمل پوری دنیا کو شجرکاری کے حوالے سے متعارف کرانے کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News