
راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کی حدود میں زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 6 سالہ جنید، 13 سالہ عباد اور 12 سالہ اسلام شامل ہیں، تینوں بچے دربار صروبہ کے مدرسے میں طالبعلم تھے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ بچوں نے رات کے کھانے کے بعد استاد سے پیٹ میں درد کی شکایت بھی کی تھی۔
پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگا کہ موت کس وجہ سے ہوئی ہے۔
تھانہ چونترہ پولیس نے بچوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News