
صوبائی وزیرِ جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ عوام درختوں کی دیکھ بھال میں محکمہ جنگلات و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
تفصیلات کے مطابق تیمور تالپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 400 سے زائد درختوں کو نقصان پہنچایا گیا جن کو دوبارہ لگایا جا چکا ہے، اربن فارسٹ شاہ فیصل میں درخت کاٹنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 22 کلومیٹر ایونیو طویل اربن فارسٹ محکمہ جنگلات کا ہی کارنامہ ہے، مذکورہ جگہ پر قبضہ مافیا کا راج تھا جسے سندھ حکومت نے خالی کراکر اربن فارسٹ قائم کیا۔
تیمور تالپور نے کہا کہ گرین سندھ مشن کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔
صوبائی وزیرِ جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے مزید کہا کہ عوام درختوں کی دیکھ بھال میں محکمہ جنگلات و ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، عوام کو بھی ہماری مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News