
حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں کے محلہ چوک سراجاں کے رہائشی نوجوان نے خود کشی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خودکشی کرنے والے 22 سالہ نوجوان کا نام رضوان بشیر ہے، جس نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کشی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان نے گندم کی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی، متوفی تین بچوں کا باپ تھا۔
پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی، نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی منتقل کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News