Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا بلاول بھٹو کا مشن ہے، مرتضی وہاب

Now Reading:

لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا بلاول بھٹو کا مشن ہے، مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمانِ سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ  لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت ضلعِ ملیر میں ایک ڈویلپمنٹ پروجیکٹ بنا رہی ہے، اس منصوبے کے ذریعہ ضلعِ ملیر کو موٹر وے سے منسلک کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں جو سڑک تعمیر کی جارہی ہے اس کی لمبائی 8.8 کلومیٹر ہے جبکہ ایک برج بھی تعمیر کیا جارہا ہے جو ندی کے اوپر سے گزرے گا جس کی تعمیر سے یہاں کے مکینوں کو بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ضلع ملیر، ملیر کینٹ، ایئر پورٹ اور شارع فیصل سے سپر ہائی وے کا سفر نہایت آسان ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اس منصوبے کو ڈیڑھ سے دو ماہ میں مکمل کرلے گی اور اس منصوبے کی تکمیل کے ذریعہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی خدمت کرنے کا جو جذبہ شروع کیا ہے اس کو آگے لے جانا ہے کیونکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا بلاول بھٹو کا مشن ہے۔

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعمیراتی منصوبے جاری ہیں، ان کی میں خود نگرانی کررہا ہوں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر