
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ ایوان کے اندر اور باہر ہر فورم پر دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے پہلے دن ہی روایات کو پامال کرتے ہوئے ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی،25 جولائی کو جو آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ ہوا ہم اس پر بات کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے کسی کے اشارے پر ہمیں بات نہیں کرنے دی ہم بات کرتے رہیں گے اور ایوان کے اندر اور باہر ہر فورم پر دھاندلی کے خلاف اپنا بھی احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جس طرح وزیرِاعظم نامزد کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ آزاد کشمیر کو کس طرح دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News