
کراچی کے علاقے کیماڑی ضلع کے تین سب ڈویژن کی 7 یونین کونسل میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار ابڑو نے کورونا وائرس کی چوتھی خطرناک لہر کے پیشِ نظر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مختیار ابڑو کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ضلعی ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔
نوٹیفیکیشن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے سے 24 اگست کی رات 12 بجے تک رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News