
بہادر پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو کیلئے قومی اعزاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بہادر پولیس اہلکار جمیل کلہوڑو کیلئے قومی اعزاز کا اعلان کیا ہے جس پر صوبائی وزیر تیمور تالپور نے اپنا رد عمل دیتے ہو ئے پریس کانفرنس میں کہا کہ خان صاحب یہ وہی صوبہ سندھ کی سندھ پولیس کا نوجوان ہے جس صوبے کے بارے میں آپ کے کرائے کے ایڈوائزر پورا دن میڈیا پر برائی کیا کرتے تھے۔
تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سندھ پولیس پر محنت کی ہے اور ان کو ہر سہولیات مہیا کی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس پر محنت کا منہ بولتا ثبوت اپنی عوام کے لیے جان نچھاور کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News