
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نوجوان طبقے کو روشن مستقبل اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت پیش پیش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے میڈیا گریجویٹس نوجوان طلباء کے لئے “وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام” شروع کیا گیا ہے جس میں یوتھ کو نہ صرف تعلیم بلکہ ان کے روزگار کے سلسلے میں ماہانہ 20 ہزار وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
سردارعثمان بزدار نے کہا کہ 500 میڈیا گریجویٹس کی تربیت کا 2 سالہ پروگرام نوجوانوں کو پروفیشنل ٹرینگ کے ساتھ ساتھ روزگار مہیا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News