Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کو اپنا غرور لے ڈوبا ہے، فتح اللہ خان

Now Reading:

پیپلز پارٹی کو اپنا غرور لے ڈوبا ہے، فتح اللہ خان

گلگت بلتستان کے صوبائی وزیرِ اطلاعات فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنا غرور لے ڈوبا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں صوبائی وزراء کی نیوز کانفرنس ہوئی جس میں صوبائی وزیرِ اطلاعات فتح اللہ خان نے کہا کہ نگر میں صاف شفاف ضمنی انتخابات کرانے پر الیکشن کمیشن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

فتح اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک کے کامیاب امیدوار ایوب وزیری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہارنے کے باوجود ہم الزامات کے بجائے ہار کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے ٹویٹ قابلِ افسوس ہے، پیپلز پارٹی کو اپنا غرور لے ڈوبا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کو تو ڈوبو دیا ابھی وہی کھیل یہاں کھیلنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کو مشورہ دیتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے سیاست کا جو انداز ہے اس کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں۔

Advertisement

فتح اللہ خان نے کہا کہ الزامات وہی جماعت لگا رہی ہے جنھوں نے پارٹی کا جنازہ سندھ میں نکالا ہے، وہاں کی عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات فتح اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی نے کمپین کے دوران اچھی پوزیشن بنائی تھی مگرعوام نے سیاسی حق کا استعمال کیا اور شفاف الیکشن ہوئے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے رائے کا اظہار کیا ہے۔

صوبائی وزیرِ خزانہ جاوید منوا نے کہا کہ نگر الیکشن پرامن اور شفاف رہے، ہمارے امیدوار آغا بہشتی نے مقابلہ زبردست کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر