
سندھ حکومت نے اب ایس ایچ اوز کو بھی سندھ میں کورونا سے متعلق کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر پولیس انسپکٹرز دکانداروں، صنعتوں اور دفاتر میں کاروائی کرسکتے ہیں۔
پولیس انسپیکٹر ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3 کے تحت کارروائی کر سکیں گے۔
اس سے قبل کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار صرف ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو حاصل تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News