وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ آج ٹی وی پر شہباز شریف صاحب سینہ کوبی کر رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سیاسی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج ٹی وی پر شہباز شریف صاحب سینہ کوبی کر رہے تھے اور آنکھیں باہر تھیں، سینے پر، منہ پر اور ڈیسک پر ہاتھ مار رہے تھے۔
آج TV پر شہباز شریف صاحب سینہ کوبی کر رہے تھے۔آنکھیں باہر تھیں سینے پر منہ پر اور ڈیسک پر ہاتھ مار رہے تھے۔ساتھ کھڑے لوگ سکتے میں تھے۔TV کی آواز بند تھی سن نہیں سکا کہ کس بات پر سینہ کوبی کر رہے تھے۔کہیں ڈرائیور اور مالی نے اپنے اکاؤنٹ میں جمع شدہ اربوں روپے تو نہیں مانگ لئے؟
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 26, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ساتھ کھڑے لوگ شہباز شریف کو دیکھ کر سکتے میں تھے۔
شہباز گل نے کہا کہ ٹی وی کی آواز بند تھی تو سن نہیں سکا کہ کس بات پر شہباز شریف سینہ کوبی کر رہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کہیں ڈرائیور اور مالی نے اپنے اکاؤنٹ میں جمع شدہ اربوں روپے تو شہباز شریف سے نہیں مانگ لیے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News