رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کی حکومت بے بس حکومت ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کو مسائل کا انبار بنا دیا گیا تھا، اب اس پر رحمت کے بادل آنا شروع ہو چکے ہیں۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وعدوں کے وفا کے سلسلے میں کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کا تحفہ وزیراعظم نے کراچی کو دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی وجہ سے گاڑیاں ضائع ہو رہی ہیں۔
رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی حکومت بے بس حکومت ہے اور ہم صوبائی وزراء کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News