
عوام کسی بھی غیرقانونی کارروائی کا حصہ نہ بنیں، مرتضیٰ وہاب
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شہر کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم ای جناح روڈ، شاہین کمپلیکس، ٹاور اور نیٹی جیٹی کا دورہ کیا، اس کے بعد بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ضلع وسطی روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ضلع وسطی پہنچ گئے جہاں انہوں نے حسین آباد، کریم آباد، موسیٰ کالونی اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے حیدری، فائیو اسٹار چورنگی، سخی حسن کا بھی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ دی، مرتضیٰ وہاب نے کے ڈی اے چورنگی اور دیگر نشینی علاقوں میں نکاسی آب کے ہدایات جاری کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News