Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنا بچے گا نہ پرایا احتساب سب کا ہو گا، سردار عبد القیوم نیازی

Now Reading:

اپنا بچے گا نہ پرایا احتساب سب کا ہو گا، سردار عبد القیوم نیازی

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ نہ اپنا بچے گا نہ پرایا’ احتساب سب کا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کابینہ کا اجلاس مظفرآباد میں منقعد ہوا جس میں ملک کے ترقیاتی امور پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں کابینہ نے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے 6 ماہ کے اہداف مقرر کیے ہیں۔

وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا اس اجلاس میں کہنا تھا کہ محکمہ جات محنت لگن سے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ 86 ہزار بچوں کو ہر صورت اسکولوں میں داخل کروایا جائے گا۔

Advertisement

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق  تعمیر و ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنا بچے گا نہ پرایا’ احتساب سب کا ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، بلدیاتی انتخابات کی تیاری، بجلی پانی کی فراہمی، ڈاکٹرز اور استاتذہ کی حاضری یقینی بنانا ششماہی اہداف میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے مظفرآباد، میرپور اور راولاکوٹ میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کابینہ کا استور کیل سڑک کے علاوہ شونٹر ٹنل ہائی وے کا کام این ایچ کے ساتھ مل کر شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ کابینہ نے ایڈھاک ایکٹ ختم کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Advertisement

ذرائع نے کہا کہ کابینہ نے ایک سال میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے لیے وزیر بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے اے ڈی پی کو ریویو کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈز کے بروقت استعمال کی ہدایت بھی دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ نے احتساب ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا جس پر وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا اس موقعے پر مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر