الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کی سفارشات کا جائزہ لیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے کی سفارش منظور کرلی ہے۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں نیبر ہوڈ اور ویلج کونسل انتخابات 15 دسمبر کے بجائے 19 دسمبر کی تاریخ تجویز کردی، جبکہ الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کے 17 اضلاع میں ویلج، نیبرہوڈ اور تحصیل کونسل کے انتخابات کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے تحصیل کونسل انتخابات دوسرے مرحلے میں 25 مارچ کو کروانے کی سفارش کی تھی، الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کے لئے دی گئی اگلے سال کی تاریخ 25 مارچ کو تبدیل کر کے 16 جنوری کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News