Advertisement
Advertisement
Advertisement

آنے والا وقت غریب عوام کا ہے، حمزہ شہباز

Now Reading:

آنے والا وقت غریب عوام کا ہے، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آنے والا وقت غریب عوام کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے سابق ایم پی اے شہید عاطف مزاری کی تعزیت کے لیے روجھان آمد کی اور شہید عاطف مزاری کے قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روجھان میں خضر حسین مزاری جیسا نوجوان لیڈر پارٹی اور علاقے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔
ذرائع نے کہا کہ حمزہ شہباز نے روجھان میں ن لیگ کے سابق ایم پی اے عاطف مزاری کے قبر پر حاضری دینے کے بعد فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کے لیے عاطف مزاری کے بھائی اور بیٹے کے پاس عمر کوٹ پہنچ گئے جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں لیگی کارکنوں نے اپوزیشن لیڈر کا استقبال کیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ انشاءاللہ ہم آنے والے وقت میں روجھان کے لیے ترقی اور خوشحالی لانے کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا میرا بھائی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

Advertisement
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عاطف حسین مزاری ایک جرات مند وعدے کے پکے انسان تھے اللہ انھیں غریق رحمت کرے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تعزیتی پروگرام کے بعد حمزہ شہباز اور دیگر کارکنان کو عشائیہ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر