
مٹھی میں رکشہ ڈرائیور نے بیوی سے ناراضگی پر خودکشی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں مٹھی پولیس لائن کے قریب 31 سالہ نوجوان شیر زماں مرڑانی نے بیوی سے ناراضگی پر کمرے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔
نوجوان کے والد کا کہنا تھا کہ شیر زماں رکشہ چلاتا تھا اور بیوی سے ناراضگی پر اس نے خودکشی کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ خودکشی ہے لیکن اس کیس پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News