Advertisement
Advertisement
Advertisement

خالد مقبول صدیقی کی کراچی میں دھماکے پر مذمت

Now Reading:

خالد مقبول صدیقی کی کراچی میں دھماکے پر مذمت

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں بورڈ آفس کے قریب پیٹرول پمپ پر دھماکے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سی این جی اسٹیشن دھماکے میں 4 افراد کی ہلاکت پر افسوس ہے، اللہ تعالیٰ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحتیاب کرے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی کو عباسی شہید ہسپتال روانہ ہونے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ کراچی میں بورڈ آفس کے قریب پیٹرول پمپ پر دھماکہ ہوا تھا، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں بیشتر موٹر سائیکل سوار افراد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Advertisement

ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے سلینڈر کے ٹکڑے نہیں ملے، پمپ کا الیکٹریکل روم کا دروازہ اڑا ہوا ہے، بم ڈسپوزل ٹیم طلب کرلی ہے، مزید تحقیقات جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر