Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریاست پاکستان ایک آگ اور خون کے دریا سے ہو کر نکلی ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

ریاست پاکستان ایک آگ اور خون کے دریا سے ہو کر نکلی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان ایک آگ اور خون کے دریا سے ہو کر نکلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے بیان کو لے کر کافی گفتگو ہو رہی ہے تو ضروری ہے کہ اس کا ایک پس منظر آپ کے سامنے رکھا جائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ریاست پاکستان ایک آگ اور خون کے دریا سے ہو کر نکلی ہے، ہم نے ہزاروں لوگوں کی قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجے میں ہم نے پاکستان میں جہاں القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو شکست دی وہیں ہندوستان کی ریشہ دوانیوں کو مکمل طور پر ختم کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریاتنے کہا کہ الحمداللہ پاکستان پہلے سے زیادہ مضوط و پرعزم کھڑا ہے اور اب ضرورت ہے آگے چلنے کی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریاست کی پالیسیاں ایک مخصوص پس منظر میں بنتی ہیں، مخصوص حالات میں بنتی ہیں، انہی مخصوص حالات میں خاندان اور بے شمار لوگ جو پاکستان کے ساتھ وفاداری عہد نہیں نبھا سکے وہ یہ عہد نبھانے واپس آنا چاہتے ہیں۔ بلوچستان میں 3ہزار سے زیادہ وہ لوگ جو ناراض تھے جو ہندوستان کی ریشہ دوانیوں کا شکار ہوئے وہ واپس آ چکے ہیں۔

Advertisement
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسی طریقے سے کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف گروہ ہیں، ان گروہوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جو پاکستان کے ساتھ اپنی وفا کا عہد نبھانا چاہتے ہیں۔ ہمارا ماننا یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو ریاست کو یہ موقع دینا چاہیے کہ وہ زندگی کے دھارے میں واپس آ سکیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جو آج اصول وضع کیے ہیں جن کے اوپر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں وہ یہی اصول ہیں کہ ہم اپنے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ان لوگوں کو جو اپنے مخصوص حالات کے پیش نظر پاکستان کے راستے سے جدا ہو گئے تھے ان کو واپس راستے پر لاسکیں اور وہ پاکستان کے ایک عام شہری کی حیثیت سے اپنی زندگی گزار سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر